گوگل پلس کی ہینگ آوٹ سروس کے مقابلے پر فیس بک کی ویڈیو چیٹنگ سروس کا آغاز

گوگل پلس کی ہینگ آوٹ سروس کے مقابلے پر فیس بک کی ویڈیو چیٹنگ سروس کا آغاز

جولائی 7, 2011 4 By فخرنوید

سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیابھرکےصارفین کیلئے ویڈیو چیٹنگ کی سہولت مہیاکردی ہے۔

فیس بک کی انتظامہ نے ویڈیو سروس فراہم کرنےکیلئے مشہور ادارے سکائپ کاتعاون حاصل کیاہے جو دنیابھرمیں ویڈیوکالنگ کےحوالےسے صارفین کی پسندیدہ ترین کمپنی ہے۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک ذوکر برگ کا کہناہےکہ فیس بک میں ویڈیو سروس شامل کرنےکیلئے کافی عرصے سے کام جاری تھا، اس سہولت سے پوری دنیا میں موجود ساڑھے سات سو ملین فیس بک صارفین مستفید ہوسکیں گے جبکہ سکائپ کے ایک سو پنتالیس ملین صارفین بھی فیس بک کےذریعے اپنے رابطوں کوبڑھانےمیں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔