سونی پلے سٹیشن وائٹا کی فروخت میں تاخیر

سونی پلے سٹیشن وائٹا کی فروخت میں تاخیر

اگست 5, 2011 0 By فخرنوید

سونی پلے سٹیشن وائٹا امریکہ اور یورپ میں کرسمس کے موقع پر فروخت کیلئے پیش نہیں کیا جائے گا۔سونی پلے سٹیشن وائٹا کی فروخت کو 2012 تک موخر کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل قوی امکان تھا کہ رواں سال میں کرسمس کے شاپنگ سیزن کے دوران یہ نئی مشین کی فروخت شروع ہو جائے گی جبکہ سونی کمپنی کی جانب سے بھی اس بات کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اب سونی کمپنی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پلے سٹیشن وائٹا اس سال کے آخر میں جاپان میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اگلے سال کے شروع میں یہ مشین امریکہ اور یورپ میں بھی فروخت کیلئے پیش کردی جائے گی۔