سات لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کا موجد عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی سکندر محمود بلوچ

پاکستان میں زہانت کی کوئی کمی نہیں اور اس سر  زمین نے بہت سے نامور سائنسدان اور آئی ٹی ماہر پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے خبیث سیاستدان اوربیوروکریٹس بھی ہیں جو عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

ارفع کریم کے بعداب ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کم عمر طالب علم نے چودہ سال کی عمرمیں مائیکرو سافٹ اورگوگل کے سرٹفیکیٹ اورسات کمپوٹرآپریٹنگ سسٹم بناکر

پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ھے۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بلال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ سکندر محمود بلوچ نے کمپو ٹرانجنئر نگ کی ایک سو سات زبانوں پر عبور حاصل کیا، اور اس کیساتھ ساتھ مائکرو سافٹ کی تمام اہم سر ٹفیکیٹس حاصل کرنے کےساتھ ساتھ گوگل کیلئے بھی کام کیاجس پر اسے پچیس سے زیادہ دنیا کی آئی ٹی کے اداروں کی جانب سے سر ٹفیکیٹ دئیے گے۔

سکندر محمود بلوچ نویں جماعت کا طالب علم ہے ، اس نے (وی او ایس ون سے لے کر وی او ایس سات) تک کے لینکس آپر یٹنگ سسٹم تیارکئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سکندر بلوچ نے اینٹی وائرس بھی تیار کر لیا ہے۔

سکندر بلوچ نے نو سال کی عمر میں پہلا آپر یٹنگ سسٹم تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔سکندر بلوچ بذریعہ نیٹ ایک روز میں کہیں ویب سائٹس کے ساتھ کام کرکے ایک گھنٹے میں ستر ڈالر کما رہا ہے۔

سکندر محمود بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ(وی او ایس آٹھ ) آپر یٹنگ سسٹم میڈیکل کے طلباء کیلئے تیارکیا جا رہا ہے جس کے بننے کے بعد میڈیکل کے طلباء کو کتابوں کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پاک گلیکسی انگلش بلاگ

6 Comments

  • comment-avatar
    mamu February 13, 2012 (2:34 pm)

    ایك سو سات زبانین ؟

  • comment-avatar
    بشارت February 13, 2012 (9:11 pm)

    اس حساب سے تو مکی بھائی کو نشان امتیاز ملنا چاہئیے۔

  • comment-avatar
    فخرنوید February 14, 2012 (8:38 am)

    سب کچھ مل سکتا ہے اگر میڈیا کی توجہ حاصل ہو جائے۔

  • comment-avatar
    عامر شہزاد February 19, 2012 (1:17 pm)

    جو سات لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم انھوں نے بنائے ہیں اسکا کوئی ربط مل سکتا ہے؟

  • comment-avatar
    عطاء رفیع February 21, 2012 (1:34 pm)

    میں نے گوگل کیا لیکن کوئی سکرین شاٹ تک نہیں ملا.

  • comment-avatar
    راجہ اکرام March 30, 2012 (12:59 pm)

    السلام علیکم
    ماشاء اللہ کمال کا بچہ ہے
    بس ہمارے ملک کو ٹیلنٹ کی قدر کرنا آ جائے

راقب