مئی 28, 2018 0

آومحفوظ پاکستان بنائیں

By فخرنوید

"آومحفوظ پاکستان بنائیں” محترم قارئین اکرام!پاکستان کو صرف ایک ہی صورت میں محفوظ بنایا جا سکتاہے ۔وہ صورت ہے آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم وتربیت سے۔ ہم نے جو بچے پیدا کیے ہیں ہماری ذمہ داری صرف ان کو تعلیم دلوانا نہیں ہے بلکہ وطن عزیز میں رہنے والا لہر بچہ ہمارا ہی بچہ ہے جب یہ سوچیں گے تو مثبت تبدیلی آئے گی اور ہمارا وطن ترقی کرئے گا اور اس کا مستقبل…

فروری 1, 2018 1

مرد بننا ہے یا کتا؟

By فخرنوید

وجود انسانی جس کو دو جنسوں میں پیدا کیا گیا ہے۔ اگر اسلامی تعلیمات کو دیکھا جائے تو ایک جنس دوسری جنس سے پیدا کی گئی ۔ جیسا کہ آدم کی پسلی سے حوا کی پیدائش ۔ سورۃ النسا آیت نمبر 1 يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا(1) اے لوگو! اپنے رب…

نومبر 21, 2017 0

ماضی کا سوال

By فخرنوید

ماضی کا ہر پل تاریخ دان قید کر لیتے ہیں اور انہیں اپنے الفاظ کی زنجیریں پہنا کر انہیں امر کر دیتے ہیں۔ تاکہ آنے والی نسلیں  ان الفاظ کی زنجیروں کو دیکھ کر ان لمحوں کی  حقیقت کو جان سکیں۔ کچھ دوست  مسجد کے ساتھ ملحقہ ریلوے کی زمین پر اگی گھاس پر کرسیاں لگائے بیٹھے تھے۔ پہلے تو وہ آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے جو عموماً دوستوں میں ہوتا رہتا ہے۔…

نومبر 15, 2017 0

حادثات و سانحات یونہی جنم نہیں لیتے

By فخرنوید

زندگی جو روز بروزدگرگوں اور مسائل و مصائب کا شکار ہو رہی ہے ۔ اس میں کہاں تک خالق  السماوات والأرض کے احکامات و کن فیکون کا تعلق ہے اور کہاں تک خلقت کی رضا و رغبت ہے۔زندگی کے کسی بھی شعبہ میں نظر دوڑائیں تو ہمیں کچھ ایسے حالات نظر آتے ہیں جو ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے اور خود احتسابی کے عمل پر چلنے سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اس سارے…

ستمبر 28, 2017 0

میڈیائی گستاخ اہلبیت

By فخرنوید

آج کل ایک مسلم فرقہ کے لوگ اہلبیت کی عظیم قربانی اور رنج و غم کی یاد میں سیاہ کپڑے پہن کر سوگ منا رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف اے آر وائی کے مارننگ شو مورخہ 27 ستمبر 2017 کو صنم بلوچ اپنے پروگرام میں خالص کنجرانہ زہنیت کے ساتھ ماہ محرم کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سیاہ کپڑوں میں ملبوس کنجریوں کے ساتھ ناچ گانا کر رہی ہے۔ یہ لوگ صرف پیسہ…

جولائی 19, 2017 1

سیریل کلر 45 خواتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

By فخرنوید

آج اخبار دیکھا تو اس کے صفحہ اول پر موجود ایک خبر نے تفصیل سے پڑھنے پر مجبور کر دیا۔ اس خبر میں بھی وہی روایتی کہانی بنائی گئی جس کے بعد ایک ملزم کو مار کر پھینک دیا گیا۔ درج ذیل خبر میں کچھ کمی بھی ہے اور تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔  جو جنونی قاتل مقابلہ میں قتل کیا گیا ہے اس پر متعد د قتل کرنے کا الزام بھی کافی عرصہ…

اکتوبر 27, 2016 1

جانے کب ہوں گی کم ۔۔۔۔۔ نفرتیں

By فخرنوید

جانے کب ہوں گی کم ۔۔۔۔۔ نفرتیں نفرت لفظ یوں تو چار حروف پر مشتمل ہے جیسے محبت مگر یہ چار حروف کی ہی ساری کہانی ہے جو اس کائنات میں چل رہی ہے۔ جیسے نام اللہ میں حروف چار ہیں تو نام محمد میں بھی چار حروف ہیں۔آج بات ہو گی ان چار لفظوں محبت و نفرت کی۔ ہمارے معاشرے میں محبت سے زیادہ نفرتیں کیوں پنپ رہی ہیں؟ ہمارا تو دین اسلام بھی…

اکتوبر 19, 2016 0

مجھے نہیں جانا۔۔ چائے والا

By فخرنوید

دوپہر کی تپتی دھوپ میں اسے کئی بار ننگے پاؤں اور جی باؤ جی جی باؤ جی کہتے سنا تھا۔ وہ اک چائے والے کے کھوکھے پر گاہکوں کی آواز پر لبیک کہہ رہا ہوتا تھا اور اس کی زبان سے کبھی انکار نامی لفظ  نہ نکلا تھا۔ اپنے کام میں مگن کسی گھاگ شخص کی طرح وہ اک مسکراہٹ چہرے پر جمائے سارا دن ادھر سے ادھر جاتے آتے نظر آتا تھا۔ ہم دوست…

اکتوبر 19, 2016 0

فیس بک کی بک بک نمبر 1

By فخرنوید

انسانی دماغ بہت کچھ سوچتا ہے اور کچھ الفاظ دے کر بیان کردیتا ہے۔ اور کچھ کو الفاظ دے کر لکھ مارتا ہے۔ اس سے پھر چاہے کوئی جئے یا مرے اس کو فرق نہیں پڑتا۔ فیس بک پر کی گئی بک بک کا نمبر1 پیش خدمت ہے: Fakhar Naveed February 3 at 1:26pm · Gujranwala محبت تو اندھی ہوتی ہے ۔صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔۔۔ مگر اعتبار اندھا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دیکھ…

ستمبر 27, 2016 0

بستہ اور مسکراہٹ

By فخرنوید

سورج کی کرنیں زمین پر آنے کو بے قرار تھیں اور سکول میں بچے داخل ہونے کی آوازیں ہر سو پھیلی ہوئیں تھیں۔ وہ بھی بستے اٹھائے دونوں کے ساتھ سکول میں داخل ہوا۔ اس کے چہرے پر افسردگی اور کسک کی ایک تہہ سی جمی ہوئی تھی۔ جبکہ دوسرے دونوں ماں کے ساتھ خوش و خرم اٹھکیلیاں کرتے ہوئے کمرہ جماعت میں داخل ہو گئے۔ سارا سال یہی روٹین ان کی زندگیوں میں رہی…